سو ن بھدر(ایجنسیاں) اتر پردیش کے سون بھدر ضلع میں اسکولی بچوں کو ہندوستان کو ہندو راشٹر بنانے کا حلف دلائے جانے سے متعلق ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے۔ ویڈیو ایک پارک کی ہے، جس میں بچوں کو کہا جا رہا ہے کہ ملک کو ہندو رشٹر بنانے کیلئے لڑو، مرو اور ضرورت پڑنے پر مار بھی دو۔ اس معاملے کے طول پکڑنے کے بعد اس پر تنازع کھڑا ہو گیا ہے، لیکن یوپی پولیس کا رویہ کافی سست ہے۔وائرل ویڈیو میں نظر آ رہا ہے کہ اسکولی وقت کے بعد کچھ بچے اسکول وردی
हिंदुस्थान में जगह जगह ली जा रही #हिंदुराष्ट्र_की_शपथ
यूपी के सोनभद्र में स्कूली बच्चों ने शपथ लेकर हिंदू विरोधियों को ललकारा #एक_सपना_हिन्दूराष्ट्र#एक_ही_सपना_हिन्दुराष्ट्र #एक_सपना_हिन्दूराष्ट्र
pic.twitter.com/cIo9QVQeVH— Dr. Suresh Chavhanke “Sudarshan News” (@SureshChavhanke) December 29, 2021
میں ایک پارک میں کھڑے تھے اور یہاں ان سبھی کو ملک کو ہندو راشٹر بنانے کا حلف دلایا گیا۔ اس کے علاوہ پارک میں اپنے والدین کے ساتھ پہنچنے والے بچوں کو بھی اسی طرح کا حلف دلایا گیا۔ اس ویڈیو میں بچوں کو بار بار کہا جارہا ہے کہ ’ملک کو ہندو راشٹر بنانے کیلئے لڑو، مرو اور ضرورت پڑنے پر مار بھی دو‘۔ویڈیو میں بچوں کو جو حلف دلایا گیا، اس میں کہا گیا کہ ’ہم ملک کو ایک ہندو راشٹر بنانے کی سمت میں کام کرنے کا عزم لیتے ہیں اور ہم اس کیلئے لڑیں گے، اپنی جان بھی دیں گے اور ضرورت پڑنے پر جان لینے سے پیچھے بھی نہیں ہٹیں گے۔ چاہے جو بھی قربانی دینی پڑے، ہم ایک لمحہ بھی نہیں جھکیں گے۔ ہم اپنے خاندان، اساتذہ اور بھارت ماتا سے گزارش کرتے ہیں کہ ہمیں اس کام کیلئے ضروری طاقت فراہم کریں، تاکہ ہم اپنے عزم کو پورا کر سکیں اور یہ ہمیں فتحیاب بنائے‘۔بچوں کو یہ حلف سون بھدر ضلع کے نہرو پارک میں دلایا گیا اور بعد میں بچوں کو ’بھارت ماتا کی جئے‘،’وندے ماترم‘اور’جے ہند‘وغیرہ بولتے ہوئے دیکھا گیا۔ اس متنازع ویڈیو کو ایک نیوز چینل نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر چلایا ہے۔
اس معاملے میں پولیس سے پوچھے جانے پر بتایا گیا کہ انھیں معاملے کی جانکاری ہے اور ویڈیو کی سچائی کے بارے میں پتہ کیا جا رہا ہے۔ جانچ کے بعد ہی اس تعلق سے کوئی کارروائی کی جائے گی۔