چھوٹے بھائی نے بڑے بھائی کو لاٹھی ڈنڈے سے پیٹ کر کیا قتل ،کیس درج

    0

    اترپردیش میں پرتاپ گڑھ ضلع ہیڈکواٹر سے ستّر کلومیٹر مسافت پر تھانہ ہتھگواں علاقے کے ٹکوری دشرتھ پور گاوں میں ہفتہ کو اراضی کے تنازعہ میں چھوٹے بھائی نے اپنے بڑے بھائی کو لاٹھی ڈنڈے سے پیٹ کر قتل کر دیا ۔پولیس نے ملزم کے خلاف قتل کا کیس درج کیا ۔
    ایس ایچ او اودے ترپاٹھی نے بتایا کہ راجیندر پرساد یادو سے اس کے حقیقی بڑے بھائ سوریہ پال یادو 55 سے آراضی کا تنازعہ چل رہا تھا ۔جہاں ہفتہ کو کہا سنی کے مابین راجیندر نے سوری پال کو  لاٹھی ڈنڈے سے پیٹ کر شدید طور سے زخمی کر دیا ،وہیں شدید زخمی حالت میں سوریہ پال کو  علاج کے لیئے مقامی اسپتا  لایا گیا ،ڈاکٹروں نے  اس کو مردہ قرار دیا ۔مقتول کے بڑے بھائی بدھئ کی شکایت پر ملزم راجیندر کے خلاف قتل کا کیس درج کر لاش کو پوسٹمارٹم کے لیئے ضلع اسپتال بھیجا گیا ۔ملزم کی تلاش جاری ہے ۔
    واقعہ کی تحقیقات کی جا رہی ہے ۔
     

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS