یوپی:آئندہ 5سالوں میں ایک لاکھ کسانوں کو ملیں گے سولرپمپ

0

لکھنو¿ (یواین آئی) اترپردیش حکومت نے اگلے پانچ سالوں میں ایک لاکھ کسانوں کو سولر پمپ سے چلنے والے زرعی سینچائی پمپ سرکاری چھوٹ پر دینے کا ہدف طئے کیا ہے ۔ وزیر اعلی دفتر سے جاری بیان کے مطابق یوگی حکومت نے زرعی شعبے میں آبی انتظامات کے تراکیب کو یقینی کرتے ہوئے کسانوں کو سینچائی سہولیت فراہم کرانے کے لئے اپنے دوسرے میعاد کار میں ایک لاکھ سولر پمپ دینے کا ہدف طئے کیا ہے ۔ بجلی کے اخراجات کو کم کرنے اور زرعی اخراجات میں تخفیف کے لئے 200 کروڑ روپئے کے اخراجات سے اگلے 05سالوں میں ایک لاکھ سولر پمپ کسانوں کے کھیت میں لگائے جائیں گے ۔ اس ہدف کو پورا کرنے کے لئے محکمہ زراعت کو ذمہ داری دی گئی ہے ۔
حکومت کا مقصد کسانوں کے کندھوں سے زرعی اخراجات کا بوجھ کم کرکے ان کی آمدنی میں اضافہ کرنا ہے ۔ سابقہ میعاد کار میں بھی حکومت نے کسانوں کو کھیتی سے متعلق وسائل دستیاب کرانے کی بھرپور کوششیں کیں۔ کسانوں میں کاشتکاری پر مبنی آلات اور سولر پمپ بھی تقسیم کیے گئے ۔سولر پمپس کی دستیابی سے کسانوں کو آبپاشی کے لیے بارش پر انحصار نہیں کرنا پڑے گا۔ سولر پمپ لگانے سے کسانوں کی ڈیزل کی بچت ہوگی اور ان کی آمدنی میں بھی اضافہ ہوگا۔ کھیتی باڑی کی لاگت میں کمی آئے گی اور ساتھ ہی بجلی کی کھپت میں بھی کمی آئے گی۔ آبپاشی کے علاوہ سولر پمپس کی تنصیب سے کسانوں کو شمسی توانائی پر مبنی تھریشنگ اور چارے کی کٹائی وغیرہ میں کافی آسانی ہوگی۔ ان سولر پمپس کی تنصیب کے ساتھ ہی حکومت نے پہلے کی طرح 60 فیصد گرانٹ اور 15 فیصد ٹاپ اپ گرانٹ دینے کا بھی فیصلہ کیا ہے ۔ اس اسکیم کی تجویز کو وزراءکی کونسل سے 100 دنوں میں منظور کروا کر محکمہ زراعت کو اس پر عمل درآمد شروع کرنے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS