یوپی:5.50لاکھ غریبوں کا اپنا آشیانہ ہونے کا خواب ہوا پورا

    0
    Image: English Print

    لکھنؤ:(یواین آئی)اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے ساڑھے پانچ لاکھ غریب کنبے کو گھروں کی جابی دے کر غریب پریواروں کے اپنا گھر ہونے کا سپنا پورا کیا۔ وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے ورچول پروگرام میں شرکت کرتے ہوئے کچھ مستفیدین کو کالی داس مارگ پر واقع اپنی رہائش گاہ پر بلا کر انہیں گھر کی چابھی سونپی۔ انہوں نے کئی مستفیدین سے تبادلہ خیال بھی کیا۔
    قابل ذکر ہے کہ یہ گھر وزیر اعظم آواس یوجنا(دیہات)اور وزیر اعلی آواس یوجنا(دیہات) کے تحت بنائے گئے تھے۔ ان دونوں اسکیمات کے تحت بنائے گئے 5.51لاکھ گھروں کی کل اخراجات 6637.72کروڑ روپئے ہے۔ وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے مستفیدین سے بات کر کے انہیں مبارک باد اورنیک تمناؤں سے نوازہ۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں وزیر اعلی نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کا خواب ہے کہ ملک کے ہر غریب کے پاس اس کا پنا گھر ہوا۔ اس ضمن میں تیزی سے کام کیا جارہا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ یوپی میں گذشتہ چار سالوں میں 41لاکھ 73ہزار سے زیادہ مستفیدین کو دیہی و شہری علاقوں میں اپنا آواس ملا ہے۔
    انہوں نے مزید کہا کہ جب قیادت ایماندار ہوتی ہے تو اسکیمات کا فائدہ عوام کو براہ راست ملتا ہے۔ نریندر مودی سے پہلے بھی ملک میں کئی وزیر اعظم ہوئے ہیں لیکن تب غریبوں کو مفت آواس کی سہولیت نہیں مل پاتی تھی۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے گاؤں، غریب کسان اور خاتون حکومت کے ایجنڈے میں ہیں۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS