امریکہ: اراکین پارلیمنٹ نے بندوق پر پابندی لگانے کے اقدامات پراتفاق کیا

0

واشنگٹن: (یو این آئی) امریکی سینیٹ کے اراکین نے گن کنٹرول کے معاملے پر ایک مسودے کا اعلان کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ بی بی سی نے پیر کو اپنی رپورٹ میں یہ معلومات دی۔ امریکہ میں فائرنگ کے تیزی سے بڑھتے ہوئے واقعات کے خلاف سڑکوں پر آنے والے ہزاروں افراد کے احتجاج کے پیش نظر اس اقدام پر غور کیا جا رہا ہے۔ان نئے اقدامات کے تحت 21 سال سے کم عمر کے بندوق خریدنے والوں کے پس منظر کی سخت جانچ کی جائے گی اور بندوق کی غیر قانونی خریداری پر لگام لگائی جائے گی۔اس تجویز کوریپبلکن پارٹی کے دس اراکین پارلیمنٹ کی حمایت ملی، جو کافی معنی رکھتا ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ اب اس قراردادکو پاس کرنے اوراسے قانونی شکل دینے کے لئےووٹرز کی کافی تعداد موجود ہے۔
اس سے قبل صدر جو بائیڈن نے بھی امریکی کانگریس سے ہتھیاروں پر پابندی لگانے، خریداری سے قبل بیک گراونڈ کی جانچ مزید پختہ بنانے اورموثر گن کنٹرول اقدامات کونافذ کرنے کی اپیل کرچکے ہیں۔ ساتھ ہی انہوں نے اسالٹ رائفلز پر پابندی کی بھی سفارش کی ہے، جس کااستعمال ٹیکساس اور بفیلو میں اجتماعی فائرنگ میں کیاگیاتھا۔بندوق پر پابندی لگانے کی تمام سابقہ ​​کوششیں امریکی کانگریس میں خاطر خواہ حمایت حاصل کرنے میں ناکام رہی ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ اس دوران بندوقوں پر پابندی کے ساتھ ساتھ سینیٹ کے ارکان نے دماغی صحت کے پروگراموں کو بہتر بنانے اور اسکولوں کے تحفظ کے لیے کوششوں کو فروغ دینے کی بات بھی کی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS