پوتن کی محبوبہ کو سوئٹزرلینڈ سے نکالنے کیلئے پٹیشن پر ہزاروں افراد کے دستخط

0

لندن(ایجنسیاں) : روسی صدر ولادی میر پوتین کی “محبوبہ” Alina Kabaeva سوئٹزرلینڈ میں مقیم ہیں اور وہاں عیش و عشرت کی زندگی گزار رہی ہیں۔ تاہم اب ایک درخواست میں ہزاروں افراد کے دستخط کے ساتھ مطالبہ کیا گیا ہے کہ روسی صدر کی محبوبہ کو ملک سے نکال دیا جائے۔ جمناسٹک کی سابقہ کھلاڑی ایلینا کی عمر 38 برس ہے۔ ان کے والد کا تعلق مسلم تاتاری نسل سے ہے۔ یہ درخواست انگریزی ، فرانسیسی اور جرمن زبانوں میں تیار کی گئی ہے۔ درخواست میں ایلینا کو ’فرضی آمر کی زوجہ‘ قرار دیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں یہ مطالبہ بھی کیا گیا ہے کہ ایلینا کو بین الاقوامی مقابلوں میں ملنے والے تمغے واپس لیے جائیں۔منگل کی صبح تکchange.org ویب سائٹ پر اس درخواست پر 60 ہزار سے زیادہ افراد کے دستخط آ چکے تھے۔ایلینا 2008میں پوتن کے ساتھ جذباتی تعلقات میں منسلک ہوئی تھیں۔ بعد ازاں ایلینا نے 2015 میں سوئٹزرلینڈ کے شہر Lugano میں ایک بچی کو جنم دیا تو معلوم ہوا کہ اس بچی کے باپ روسی صدر پوتین خود ہیں۔ سال 2019میں ایلینا نے دو جڑواں بچوں کو جنم دیا۔
واضح رہے کہ پوتین کی حقیقی بیوی کا نام Lyudmila Skrebneva ہے۔ وہ 30 برس تک پوتین کی بیوی رہیں۔ تقریبا 8 برس پہلے طلاق کے ذریعے دونوں میں علاحدگی ہو گئی۔ لیوڈمیلا سابق ایئر ہوسٹس ہیں۔ وہ پوتین سے عمر میں پانچ برس چھوٹی ہیں۔ پوتین سے ان کی دو بیٹیاں 36 سالہ ماریا اور 35 سالہ ایکانرینا ہیں۔
یاد رہے کہ 2008 میں روسی اخبار Moskovsky Korrespondent نے یہ خبر شائع کی تھی کہ روسی صدر پوتین اپنی پہلی بیوی کو طلاق دے کر ایلینا سے شادی کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔ تاہم کرملن ہاؤس نے فوری طور پر اس خبر کی تردید کر دی اور مذکورہ اخبار کو بھی جلد ہی بند کر دیا گیا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS