یوکرین کی فوج نے دوبارہ ماکاریف کا کنٹرول سنبھال لیا

0

کیف (یو این آئی) : کئی دنوں کی لڑائی کے بعد یوکرین کی فوج نے ماکاریف پر دوبارہ قبضہ کر لیا۔ یوکرین کی مسلح افواج نے منگل کو یہ اطلاع دی۔
سی این این کی رپورٹ کے مطابق ایک فیس بک پوسٹ میں ایجنسی نے کہا کہ روسی فوج کو نکالے جانے کے بعد یہاں پر یوکرین کا قومی پرچم دوبارہ لہرا دیا گیا۔یوکرائنی فوج کے جنرل اسٹاف نے کہا کہ جوابی کارروائی کے بعد روسی فوج کو سرحد سے بھگا دیا گیا اور اس کا سہرا ہمارے سیکورٹی اہلکاروں کو جاتا ہے کہ ان کی بہادری کی وجہ سے مکریف میں دوبارہ یوکرین کا قومی پرچم بلند کیا گیا۔یوکرین کے دارالحکومت کیف سے 30 میل مغرب میں واقع شہر کو روسی فضائی حملوں سے بہت زیادہ نقصان پہنچا ہے ۔سی این این نے ملک کے صدر ولادیمیر زیلینسکی کا حوالہ دیتے ہوئے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ ملک میں سلامتی کی ضمانتوں سے متعلق کسی بھی آئینی تبدیلی کا فیصلہ ریفرنڈم کے ذریعے کرنا ہوگا۔مسٹر زیلینسکی نے ایک مقامی میڈیا تنظیم کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا یہ ایک طویل عمل ہے جس کا فیصلہ پارلیمنٹ اور یوکرین کے عوام کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ میں نے مذاکرات کے دوران بات چیت کرنے والوں کو سمجھایا کہ جب تبدیلیوں کی بات آتی ہے اور یہ تبدیلیاں تاریخی اہمیت کی حامل ہوں اور اس کے علاوہ کوئی راستہ نہیں ہے تو پھر ہمیں رائے شماری کرانی پڑے گی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS