دواسازی کے خام مواد اور طبی آلات کی تیاری کے لئے چار اسکیموں کا آغاز

0

نئی دہلی: حکومت نے خود انحصار ہندوستان مہم کے تحت ملک میں ادویات سازی کے مواد اور طبی آلات کی وافر مقدار میں مقامی پیداوار کو فروغ دینے کے لئے چار اسکیوں کی شروعات کی  کیمیاء اور کھاد کے وزیر ڈی بی سدانند گوڑا نے پیر کے روز یہاں ایک پریس کانفرنس میں ادویات سازی کے مواد اور طبی آلات کی مینوفیکچرنگ کو فروغ دینے کے لئے محکمہ ادویات کی چار سکیموں کے بارے میں معلومات دیں۔ اس موقع پر کھاد اور کیمیکل کے وزیر مملکت مانسکھ مانڈویا، نیتی آیوگ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر امیتابھ کانت اور میڈیسن ڈپارٹمنٹ کے سکریٹری پی ڈی واگھیلا موجود تھے۔
 سدانند گوڑا نے کہا کہ ملک کی دوا ساز صنعت حجم کے لحاظ سے دنیا میں تیسرے نمبر پر ہے اور کووڈ ۔19 کے دوران 120 ممالک کو زندگی بچانے والی اہم دوائیں سپلائی کی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ ضروری ادویات کی تیاری کے لئے بنیادی خام مواد (بلک ڈرگ)، بنیادی مادے (کے ایس ایم)، ڈرگ انٹرمیڈیٹ (ڈی آئی) اور فعال دواسازی عناصر (اے پی آئي) کو درآمد کیا جاتا ہے۔ اس طرح ملک میں 86 فیصد طبی سامان درآمد کیا جاتا ہے۔

 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS