اقوام متحدہ غزہ پر اسرائیلی حملوں کو رکوائے: محمود عباس

0
UN must stop Israeli attacks on Gaza Mahmoud Abbas

 فلسطینی صدر محمود عباس نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غزہ کی پٹی میں اسرائیل کے حملوں کو روکنے کے لیے مداخلت کرے۔ فلسطینی خبر رساں ایجنسی ڈبلیو اے ایف اے کے مطابق، صدرعباس نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس سے فون پر بات کی۔

غزہ میں فلسطینی عوام کو انسانی اور طبی امداد فراہم کرنے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے عباس نے کہا کہ اقوام متحدہ کو غزہ میں انسانی تباہی کو روکنے کے لیے مداخلت کرنی چاہیے اور فلسطینی عوام کو بین الاقوامی تحفظ فراہم کرنے کے لیے اپنے عالمی تسلیم شدہ فرائض کو پورا کرنا چاہیے۔  محمود عباس نے کہا کہ خطے میں کشیدگی کو ختم کرنے کےلیے ریاست فلسطین کی سرزمین جس کا دارالحکومت القدس ہوگا اس پرسے اسرائیلی قبضے کو ختم کروانا ضروری ہے۔

فلسطینی صدر نے سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان، اردن کے شاہ عبداللہ دوم، مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی اور قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے بھی اسرائیلی حملے روکنے کے امکانات پر ملاقاتیں کیں۔ حماس کی عسکری شاخ قسام بریگیڈز نے ہفتے کے روز اعلان کیا کہ اس نے اسرائیل پر ” طوفان الاقصیٰ ” کے نام سے ایک بڑا آپریشن کیا ہے جبکہ غزہ سے اسرائیل کی طرف ہزاروں راکٹ فائر کیے گئے جس کےبعد مسلح گروپ علاقے کی بستیوں میں داخل ہوئے۔

مزید پڑھییں: آزاد خود مختار فلسطینی ریاست کا قیام وقت کی ضرورت ہے، حالیہ تنازع امریکہ کی ناکامی کو ظاہر کرتا ہے: روسی صدر

اسرائیلی فوج نے یہ بھی اعلان کیا کہ اس نے جنگی طیاروں سے غزہ کی پٹی کے خلاف آہنی شمشیر آپریشن شروع کیا ہے۔.یاد رہے کہ بڑھتی ہوئی کشیدگی میں اب تک دونوں طرف سینکڑوں ہلاکتیں ہوئی ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS