اسرائیلی حملوں کے خلاف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا اجلاس آج

0
image:Republic World

نیویارک:(یواین آئی) فلسطین پر اسرائیل کے بے بہیمانہ حملوں کے بعد کشیدہ صورتحال پراقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا اجلاس آج پھر ہو گا۔
مظلوم و بے کس فلسطینیوں کے لئے اقوام متحدہ میں آواز بلند کرنے پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نیو یارک پہنچ گئے۔ پاکستان، ترکی، سوڈان اور فلسطین کے وزرائے خارجہ ایک ساتھ گئے ہیں۔ تیونس کے وزیر خارجہ بھی قافلے میں شامل ہیں۔
تیونس کے وزیر خارجہ سے تیونس میں طیارے کی ری فیولنگ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا ہے کہ قبلہ اول کی بے حرمتی پر مسلم امہ اضطراب میں ہے۔ پاکستان، فلسطینیوں کی سیاسی، اخلاقی، سفارتی معاونت جاری رکھے گا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS