اتراکھنڈ وقف بورڈ کی اپنی زمین سے ناجائز قبضے ہٹانے کی تیاری

0

دہرادون، (پی ٹی آئی) : اتراکھنڈ وقف بورڈ جلد ہی ریاست میں اپنی جائیدادوں سے غیر قانونی ڈھانچوں کو ہٹائے گا۔ بورڈ کے نئے چیئر مین شاداب شمس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ شمس 7 سمبر کو 10رکنی بورڈ کے بلا مقابلہ چیئر مین منتخب کیے گئے تھے۔
شاداب شمس کا کہنا ہے کہ اتراکھنڈ میں 1.5 لاکھ کروڑ روپے کی وقف جائیدادوں پر غیر قانونی قبضہ ہے۔ بورڈ 15 ستمبر کو ہونے والے اپنی میٹنگ میں پوری ریاست میں وقف اراضی سے ناجائز قبضہ ہٹانے کےلئے ضروری بلڈوزر خریدنے یا کرائے پر لینے کی تجویز پیش کرے گا۔ شمس نے کہا کہ ’ریاست کے مختلف حصوں میں ہزاروں ایکڑ وقف اراضی پر غیر قانونی طو رپر قبضہ ہے۔ ہم اپنی جائیدادوں کو مافیا کے چنگل سے آزاد کرانا چاہتے ہیں تاکہ وہ ان لوگوں کےلئے فائدہ مند بن سکیں، جن کےلئے وہ درحقیقت ہیں۔‘ انہوں نے کہا کہ غیر قانونی قابضین کو نوٹس دیا جا رہا ہے اور کارروائی آئندہ ہفتہ کبھی بھی شروع کر دی جائے گا۔ شمس نے کہا کہ ’کارروائی کی شروعات دہرادون کے پریم نگر سے ہوگی، جہاں 14 بیگھا وقف اراضی پر علی گڑھ کے مسلمانوں کا قبضہ ہے۔ وہ برسوں قبل یہاں سیلاکے علاقہ میں کارخانوں میں کام کرنے آئے تھے اور اپنا گھر بنا لیا تھا۔ اس اراضی پر تقریباً 200 کنبے رہتے ہیں۔‘ انہوں نے کہا کہ ’کون جانتا ہے کہ وہ کون ہیں۔ وہ مشتبہ پس منظر والے لوگ ہو سکتے ہیں۔ اتراکھنڈ دھرمشالہ نہیں ہے۔‘

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS