تعلیم کے لیے پاکستان نہ جائیں – یوجی سی-اے آئی سی ٹی ای کا طلبہ کو مشورہ، ہندوستان میں نہیں ملے گی نوکریاں

0

نئی دہلی (ایجنسی) یونیورسٹی گرانٹس کمیشن (یو جی سی) اور آل انڈیا کونسل فار ٹیکنیکل ایجوکیشن (اے آئی سی ٹی ای) نے جمعہ کو ہندوستانی طلباء سے اپیل کی کہ وہ پاکستان کے کسی بھی کالج یا تعلیمی ادارے میں داخلہ نہ لیں۔ بصورت دیگر وہ ہندوستان میں کوئی نوکری یا اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے اہل نہیں ہوں گے۔ بتادیں کہ یہ حکم یو جی سی اور اے آئی سی ٹی ای نے مشترکہ طور پر ایک ماہ کے اندر ہندوستانی طلباء کو چینی اداروں میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے سے گریز کرنے کی تنبیہ کرتے ہوئے جاری کیا ہے۔

پی ٹی آئی کی ایک رپورٹ کے مطابق، یو جی سی اور اے آئی سی ٹی ای کی جانب سے جاری مشترکہ حکم نامے میں کہا گیا ہے، ’’تمام طلبہ کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ اعلیٰ تعلیم کے لیے پاکستان نہ جائیں۔ کوئی بھی ہندوستانی شہری یا ہندوستانی نژاد غیر ملکی شہری (OIC) جو پاکستان میں کسی بھی کالج یا تعلیمی ادارے میں داخلہ چاہتا ہے پاکستانی سرٹیفکیٹ کی بنیاد پر ہندوستان میں ملازمت یا اعلیٰ تعلیم کا اہل نہیں ہوگا۔پاکستان میں حاصل کی گئی ایسی تعلیمی اہلیت (کسی بھی شعبہ میں) کی بنیاد پر، ہندوستان میں ملازمت یا اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کےلئے اہل نہیں ہو گا۔ حالانکہ انہوں نے واضح کیا کہ جو لوگ پاکستان سے ہندوستان آئے ہیں انہیں چھوٹ دی جائے گی۔ ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ مہاجر اور ان کے بچے جنہوں نے پاکستان میں اعلیٰ تعلیم کی ڈگری حاصل کی ہے اور جنہیں ہندوستان نے شہریت دی ہے، وزارت داخلہ سے سیکورٹی کلیئرنس حاصل کرنے کے بعد ہندوستان میں ملازمت کے اہل ہوں گے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS