جموں: (یو این آئی) وزیر اعظم دفتر میں تعینات وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ کا کہنا ہے کہ اُدھم پور میں ہوئے دھماکے کی پولیس نے تحقیقات شروع کی ہے ۔ مرکزی وزیر ڈاکٹر جتندر سنگھ نے اپنے ٹویٹر ہینڈل پر لکھا کہ اُدھم پور میں ہوئے پُر اسرار دھماکے کی جانچ پڑتال شروع کی گئی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ ضلع ترقیاتی کمشنر اُدھم پور محترمہ اندو چب کے ساتھ اس حوالے سے رابطے میں ہوں ۔ اُن کے مطابق دھماکہ کیسے اور کن حالات میں ہوا اس کی جانچ پڑتال جاری ہے ۔ انہوں نے مزید کہاکہ دھماکے کی اصل وجہ معلو م کی جارہی ہے اور اس حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہوگا ۔
بتادیں کہ اُدھم پور میں تحصیل آفس کے باہر بدھ کے روز ایک پُر اسرار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک شخص کی موقع پر ہی موت واقع ہوئی جب کہ 15زخمی ہوئے جن میں سے کئی ایک کی حالت نازک بنی ہوئی ہے۔ سیکورٹی فورسز نے ایک وسیع علاقے کو محاصرے میں لے کر جنگجو مخالف آپریشن شروع کیا ہے۔
اُدھم پور دھماکہ : دھماکے کی اصل وجہ معلوم کی جارہی ہے : ڈاکٹر جتندر سنگھ
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS