سپریم کورٹ میں وجے مالیا کی سزا پر سماعت جمعرات تک ملتوی

0

نئی دہلی: (یو این آئی) سپریم کورٹ نے بدھ کو کہا کہ توہین عدالت کے قصوروار فرار شراب کے کاروباری وجے مالیا کی سزا طے کرنے کے معاملے میں جمعرات کو سماعت کی جائے گی۔ جسٹس یو یو للت کی صدارت والی بنچ نے رفیق عدالت جے دیپ گپتا کی سماعت کل تک کے لیے ملتوی کر دی گئی۔ گزشتہ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے مالیا کو عدالت میں حاضر ہونے کا آخری موقع دیا تھا۔ گزشتہ سماعتوں کے دوران مالیا کے پیش پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے سپریم کورٹ نے کہا تھا کہ توہین عدالت کے (مالیا) کیس میں صرف سزا کی سماعت ہی چار سال سے زیر التوا ہے۔ اسے 2017 میں قصوروار قرار دیا گیا تھا اور تب سے یہ مقدمہ زیر التوا ہے۔ سپریم کورٹ سے مرکزی حکومت کو بار بار حکم دینے کے باوجود مجرم کے پیش نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے، بنچ نے 30 نومبر کو کہا تھا ’’ہم مزید انتظار نہیں کر سکتے۔ یہ مالیا پر منحصر ہے کہ وہ خود یا کسی وکیل کے ذریعے توہین کے کیس میں سزا طے کرنے پر اپنا موقف رکھتے ہیں۔
سپریم کورٹ نے 14 جولائی 2017 کو مالیا کو مجرم قرار دیا تھا۔ مالیا کو اپنے بچوں کے بینک کھاتوں میں 40 ملین امریکی ڈالر کی منتقلی کا انکشاف نہ کرنے کا قصوروار پایا گیا تھا۔ بینکوں پر

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS