کوریا نے ہندوستان کو 5-0 سے شکست دی

0

بنکاک (یو این آئی) کناڈا اور امریکہ کو شکست دے کر اوبیر کپ کے کوارٹر فائنل میں پہنچنے کے بعد، ہندوستان کو جنوبی کوریا کے خلاف گروپ ڈی کے آخری مقابلے میں 0-5 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔امپیکٹ ایرینا میں بدھ کو منعقدہ میچ میں ہندوستان کی قیادت کرتے ہوئے پی وی سندھو کو آن سی یُنگ کے خلاف 15-21، 14-21 کے مقابلے میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ آن کی سندھو کے خلاف یہ مسلسل پانچویں جیت ہے ۔اس کے بعد کوریا کی سوہی لی اور سیونگچن شن نے ہندوستان کی شروتی مشرا اور سمرن سندھی کو 21-13، 21-12 سے شکست دے کر کوریا کی برتری کو 2-0 کردیا- کم گا-یُن نے آکرشی کشیپ کے خلاف 21-10، 21-10 کی آسان جیت کے ساتھ کوریا کو 3-0 کی ناقابل تسخیر برتری دلائی۔تنیشا کرسٹو اور ٹریسا جولی کی ہونہار نوجوان خواتین ڈبلز ٹیم کو کم ہے جیونگ اور کونگ ہی یونگ کے خلاف سیدھے گیموں میں 14-21، 11-21 سے شکست کا سامناکرناپڑا۔ سم یو جن نے اشمیتا چالیہا کو 21-12، 21-17 سے ہرا کر ہندوستان پر جنوبی کوریا کی کلین سویپ پر مہر لگادی۔
ہندوستان اور کوریا نے کناڈا اور امریکہ کوگروپ اسٹیج کے ابتدائی میچوں میں شکست دے کر کوارٹر فائنل میں اپنے لئے جگی یقینی بنائی تھی۔ گروپ اسٹیج کے آخری مقابلے میں جیت حاصل کرکے کوریا نے اوبیر کپ میں اپنی جیت کا سلسلہ جاری رکھا ہے ۔پچھلے سال آہرس، ڈنمارک میں منعقدہ اوبیر کپ 2020 میں ہندوستانی خواتین ٹیم کوارٹر فائنل میں باہر ہوگئی تھی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS