دبئی، (پی ٹی آئی) : دبئی میں منعقدہ ایک شاندار تقریب میں ’میوزیم آف دی فیوچر‘کا افتتاح کیا گیا جسے ’دنیا کی سب سے خوبصورت عمارت‘ کہا جارہا ہے۔ اس عمارت کو بنانے میں 9 سال کا وقت لگا ہے۔ یہ 7 منزلہ عمارت 77 میٹر اونچی ہے اور 30 ہزار مربعہ میٹر میں اس کی تعمیر ہوئی ہے۔ یہ دنیا کی سب سے اونچی عمارت برج خلیفہ سے کچھ ہی دوری پر واقع ہے۔ دبئی میں تعمیر شدہ ’میوزیم آف دی فیوچر‘ فن تعمیرات کے نمونوں میں تازہ پیشکش ہے۔ ایک پریس ریلیز میں کہا گیا کہ میوزیم انسانیت کے مستقبل کے خاکہ کو پیش کرتا ہے اور انسان کے فروغ میں آنے والے چیلنجز اور مواقع کے جدت سے لیس حل کی ترغیب دیتا ہے۔ یو اے ای کے کابینہ امور کے وزیر اور دبئی فیوچر فائونڈیشن کے سربراہ محمد الغرغاوی نے منگل کو منعقدہ افتتاحی تقریب میں کہا کہ ’میوزیم آف دی فیوچر‘ ایک زندہ میوزیم ہے۔ اس عمارت کا ڈیزائن قلا ڈیزائن کے ماہرتعمیرات شان قلا نے تیار کیا ہے اور یہ انجینئرنگ اور کمپیوٹر کی مدد سے کیے گئے ڈیزائن کا ایک شاہکار نمونہ ہے۔ یہ اسٹین لیس اسٹیل سے بنا ہے اور یہاں روبوٹ کے استعمال سے تیار شدہ 1,024 نمونے رکھے گئے ہیں۔
دبئی میں دنیا کی سب سے خوبصورت عمارت کا افتتاح
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS