امارات نے پرائیویٹ ڈرونز اور چھوٹے طیاروں پر پابندی عائد کردی

0

دبئی : (یواین آئی) متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے پرائیویٹ ڈرونز اور چھوٹے اسپورٹس طیاروں پر ایک ماہ کی پابندی لگادی۔ امارات کے وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق تفریحی مقاصد کے لیے استعمال ہونے والے نجی ڈرونز اور چھوٹے طیاروں کو گراؤنڈ کر دیا گیا ہے۔
پرائیویٹ ڈرونز اور چھوٹے طیاروں پر پابندی کا نفاذ ایک ماہ کے لیے ہوگا۔ ابوظہبی میں گزشتہ پیر کو یمن کے حوثی باغیوں نے ڈرون حملے کیے تھے جن میں تین افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS