چین میں زلزلہ کے شدید جھٹکے

0

بیجنگ: (یو این آئی/ژنہوا) چین کے صوبہ چنگھائی کے شہر ڈیلنگھا میں اتوار کو زلزلہ کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.8 تھی۔ چائنا ارتھ کوئیک نیٹ ورک سینٹر (سی ای این سی) نے یہ اطلاع دی۔ سی ای این سی نے کہا کہ زلزلہ کا مرکز 38.44 ڈگری شمالی عرض البلد اور 97.37 ڈگری مشرقی طول البلد میں زمین کی سطح سے آٹھ کلو میٹر کی گہرائی میں واقع تھا۔ چنگھائی سیسمولوجیکل ایجنسی کے مطابق زلزلے کے باعث اب تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS