سری نگر میں دو نوجوانوں کی مبینہ خودکشی

0
image:The kashmir pulse

سری نگر: (یو این آئی) گرمائی دارلحکومت سری نگر کے دو الگ الگ مقامات میں جمعرات کی علی الصبح دو نوجوانوں نے مبینہ طور پر خود کشی کرکے اپنا کام تمام کر دیا۔سرکاری ذرائع نے کہا کہ سری نگر کے بٹہ مالو اور نوگام علاقوں میں دو نوجوانوں نے جمعرات کی علی الصبح اپنے اپنے گھروں پر ہی اپنے آپ کو پھانسی دے کر اپنا کام تمام کر دیا۔انہوں نے کہا کہ اگرچہ دونوں نوجوانوں کو اپنے اپنے گھر والوں نے نزدیکی ہسپتالوں تک پہنچایا لیکن وہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دیا۔
متوفین کی شناخت 27 سالہ طہٰ محی الدین ساکن بٹہ مالو اور 24 سالہ تہذیب اکبر ساکن آری بگ نوگام کے بطور ہوئی ہے۔
دریں اثنا بٹہ مالو پولیس اور نوگام پولیس نے دونوں معاملوں میں مقدمے درج کرکے تحقیقات شروع کی ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS