مندر کے تعمیراتی کام کے دوران ایک حادثے میں دو مزدوروں کی موت ہو گئی

0

چتوڑ گڑھ: (یو این آئی) راجستھان کے چتوڑ گڑھ ضلع کے مشہور تیرتھ استھل ماترو کنڈیا میں ایک مندر کی تعمیر کے لئے جاری کام کے دوران آج صبح ایک حادثے میں دو مزدوروں کی موت ہو گئی اور تین دیگر شدید زخمی ہو گئے۔
صبح موصولہ اطلاع کے مطابق ضلع کے رشمی تھانہ علاقہ کے ماترو کنڈیا میں جاٹ سماج کے زیر تعمیر مندر میں مزدور تقریباً چالیس فٹ کی اونچائی پر کام کر رہے تھے کہ اچانک لکڑی کا پلیٹ فارم ٹوٹ جانے سے پانچ مزدور گر گئے جس سے دو مزدوروں کی جائے واقع پر ہی موت ہوگئی۔
چوکی پولیس اور جائے واقع پر پہنچنے والے لوگوں کی مدد سے زخمیوں کو راشمی اسپتال پہنچایا گیا جہاں سے انہیں چتوڑ گڑھ بھیج دیا گیا۔
ایس ایچ او شیو لال مینا نے بتایا کہ یہ مزدور پالی ضلع کے رہنے والے ہیں اور مرنے والوں کی شناخت کالو اور راجو کے طور پر ہوئی ہے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی انتظامی حکام کے ساتھ ایم ایل اے ارجن جینگر بھی اسپتال پہنچے اور زخمیوں کی عیادت کی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS