امریکی بحریہ کے دو سیلرز صومالیہ کے ساحل میں لاپتہ

0
امریکی بحریہ کے دو سیلرز صومالیہ کے ساحل میں لاپتہ
This handout file photo courtesy of US Navy, Marines load into a V-22 Osprey on the flight deck of the USS Makin Island (LHD8) as they conduct maritime operations off the coast of Somalia in support of Operation Octave Quartz (OOQ) on December 22, 2020. (Photo by Mass Communication Specialist 2nd Class Michael J. Lieberknecht / US NAVY / AFP) / RESTRICTED TO EDITORIAL USE - MANDATORY CREDIT "AFP PHOTO / US Navy/ Mass Communication Specialist 2nd Class Michael J. Lieberknecht" - NO MARKETING - NO ADVERTISING CAMPAIGNS - DISTRIBUTED AS A SERVICE TO CLIENTS

واشنگٹن (یو این آئی): امریکی بحریہ کے دو سیلرز صومالیہ کے ساحل میں لاپتہ ہوگئے۔
امریکی سینٹرل کمانڈر نے دو سیلرز کے صومالیہ کے ساحل میں لاپتہ ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دونوں سیلرز جمعرات کے روز صومالیہ کے ساحل پر ایک آپریشن میں مصروف تھے تاہم اب ان کا کوئی پتا نہیں۔

امریکی سینٹرل کمانڈر کا کہنا ہے کہ دونوں سیلرز کی لوکیشن کا پتہ لگاکر ان کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی سینٹرل کمانڈر کی جانب سے اس حوالے سے کوئی اضافی تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہیں کہ دونوں سیلرز لاپتہ ہونے کے وقت کیا کررہے تھے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی بحریہ کا بتانا ہےکہ دونوں سیلرز امریکی بحریہ کے پانچویں فلیٹ ایریا سے آگے کی طرف تعینات تھے جو ایک مشن میں معاونت کررہے تھے۔
امریکی سینٹرل کمانڈر کا کہنا ہےکہ دونوں سیلرز کی فیملیز کو دھیان میں رکھتے ہوئے اس حوالے سے فوری مزید کوئی تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہیں۔

مزید پڑھیں: اسرائیل کے غزہ پر حملے،23357 فلسطینی جاں بحق

امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکی فوج صومالیہ کے ساحل میں الشباب گروپ کے خطرے کے پیش نظر چھوٹے آپریشن کرتی ہے اور امریکا الشباب کو دہشتگرد تنظیم سمجھتا ہے جب کہ امریکا اس سلسلے میں صومالی حکومت سے مل کر ان کی فوج کو بھی ٹریننگ فراہم کرتا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS