اقوام متحدہ نے غزہ کے اسپتالوں میں انسانی امداد روکنے پر اسرائیل کی شدید مذمت کی

0
اقوام متحدہ نے غزہ کے اسپتالوں میں انسانی امداد روکنے پر اسرائیل کی شدید مذمت کی
اقوام متحدہ نے غزہ کے اسپتالوں میں انسانی امداد روکنے پر اسرائیل کی شدید مذمت کی

جنیوا (یو این آئی): اسرائیل کی جانب سے مسلسل شمالی غزہ میں انسانی امداد کے قافلوں کو روکنے سے یہاں کے اسپتالوں تک ضروری ایندھن اور دیگر امداد پہنچانا مشکل ہو گیا ہے۔ اقوام متحدہ نے ہفتہ کو یہ اطلاع دی۔

شمال میں امدادی مشن کی منصوبہ بندی کے بعد، اقوام متحدہ کی ایجنسیوں نے کہا کہ ان کے قافلوں کو اسرائیل کی طرف آگے بڑھنے سے روک دیا گیا ہے۔ فلسطینی علاقوں میں اقوام متحدہ کی امدادی ایجنسی او سی ایچ اے کے دفتر کے سربراہ آندریا دی ڈومینیکو نے کہا: “شمال کی طرف امداد پہنچانا تقریباً مشکل ہوتا جا رہا ہے۔ ”
انہوں نے کہا کہ حالیہ دنوں میں ایجنسی کو 21 درخواستوں میں سے تین مشنوں کے لیے جزوی منظوری ملی ہے۔
فلسطینی علاقوں میں یونیسیف کی خصوصی نمائندہ لوسیا ایلمی نے بھی افسوس کا اظہار کیا کہ “ہمیں خاطر خواہ امداد نہیں مل سکتی۔ معائنے کا عمل سست اور غیر متوقع ہے اور کچھ مواد جن کی ہمیں اشد ضرورت ہے بغیر کسی واضح جواز کے ان پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔”

مسٹر ڈومینیکو نے کہا کہ اسرائیلی فوج غزہ کے اسپتالوں کو ایندھن فراہم نہیں کرنا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ “انہوں نے بہت منظم طریقے سے ہمیں اسپتالوں کی مدد کرنے کی اجازت نہیں دی۔ یہ وہ چیز ہے جو غیر انسانی حد تک پہنچ رہی ہے اور میری سمجھ سے باہر ہے۔

اقوام متحدہ کے عالمی ادارہ صحت نے کہا کہ بالآخر وہ سات ناکام کوششوں کے بعد جمعرات کو دو ہفتوں سے زیادہ عرصے میں پہلی بار الشفا اسپتال پہنچنے میں کامیاب ہو گیا۔ ڈبلیو ایچ او کے سربراہ ٹیڈروس اذانوم گیبریئس نے ایکس پر لکھا کہ مشن نے 9,300 لیٹر ایندھن سمیت انتہائی ضروری امداد کی فراہمی کی اجازت دی ہے۔

سربراہ ٹیڈروس نے کہا کہ اسپتال میں اب 60 طبی عملہ ہے۔ بین الاقوامی انسانی قانون کے تحت محفوظ اسپتال، 7 اکتوبر کو حماس کے حملے کے بعد سے غزہ میں اسرائیلی حملوں سے بار بار متاثر ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں: اسرائیل کے غزہ پر حملے،23357 فلسطینی جاں بحق

غزہ کے 36 اسپتالوں میں سے صرف 15 جزوی طور پر کام کر رہے ہیں۔ اقوام متحدہ نے طویل عرصے سے شمال میں بمشکل کام کررہے کچھ اسپتالوں میں کھانا، صاف پانی، ادویات اور ایندھن کی قلت کا سامنا کرنے والے مایوس کن مناظر بیان کیا ہے، جب کہ الشفاء میں خدمات کی جزوی بحالی اچھی خبر ہے۔
چیف ٹیڈروس نے کہا کہ ایندھن کی کھپت زیادہ ہے اور طبی سامان کی ضرورت بڑھ رہی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS