پونچھ تصادم آرائی میں دو فوجی ہلاک

0
image:image:deccanchronicle.com

جموں: (یو این آئی) جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کے مینڈھر علاقے میں فوج کی طرف سے جاری آپریشن کے دوران جنگجوؤں کے ساتھ جھڑپ میں دو فوجی اہلکار جان بحق ہوئے ہیں۔ ایک دفاعی ترجمان نے جمعے کے روز اپنے ایک بیان میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ ضلع پونچھ کے مینڈھر علاقے کے نار خاص جنگل میں فوج نے جمعرات کی شام ایک آپریشن شروع کر دیا جو ہنوز جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن کے دوران فوج اور جنگجوؤں کے درمیان تصادم چھڑ گیا جس کے نتیجے میں دو فوجی اہلکار شدید زخمی ہوگئے۔ ان کہنا تھا کہ زخمی فوجی اہلکار بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ گئے۔ متوفی فوجی جوانوں کی شناخت 26 سالہ رائفل مین وکرم سنگھ نیگی ساکن تہری گڑھوال اترا کھنڈ اور27 سالہ رائفل مین یوگمبر سنگھ ساکن چمولی اترا کھنڈ کے بطور ہوئی ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ قوم ان بہادر فوجیوں کی مرہون منت ہے اور ان کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
بتادیں کہ پونچھ کے ہی سرنکوٹ کے ڈھیرا کی گلی علاقے میں 11 اکتوبر یعنی پیر کے روز سیکورٹی فورسز اور جنگجوؤں کے درمیان چھڑنے والے ایک تصادم میں ایک افسر سمیت پانچ فوجی جوان جاں بحق ہو گئے تھے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS