اسرائیلی فوج کے ساتھ جھڑپ میں ایک فلسطینی شہید

0
image:www.aa.com.tr/e

غزہ: (یو این آئی/اسپوٹنک) مغربی کنارے میں اسرائیلی فورسز کے ساتھ جھڑپوں میں ایک فلسطینی ہلاک اور دوسرا زخمی ہوگیا۔ یہ اطلاع میڈیا رپورٹ میں دی گئی ہے۔ وفا نیوز ایجنسی کے مطابق اسرائیلی فورسز نے جمعرات کی رات دیر گئے شہر بیت جلہ میں فلسطینی نوجوانوں کے ایک گروپ کو نشانہ بناتے ہوئے فائرنگ کی گئی۔ ایک اور فلسطینی خبر رساں ایجنسی مان نے خبر دی ہے کہ جھڑپ اس وقت شروع ہوئی جب نوجوانوں نے ایک اسرائیلی گاڑی پر مولوٹو کاک ٹیل پھینکے۔
اسرائیلی ڈیفنس فورس (آئی ڈی ایف) نے بتایا ہے کہ ان فلسطینیوں کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب انہیں سڑک پر پیدل چلنے والوں کے لیے خطرہ بنتے دیکھا گیا۔ آئی ڈی ایف نے بتایاکہ”دو مشتبہ افراد جنہوں نے آج شام ہائی وے 60 پر مولوٹوف کاک کی بوتلیں پھینک کر مارنے والے دو مشتبہ کو بیت الحم کے شمال مغربی قصبے بیت جلہ میں دیکھا گیا۔ یہ سڑک پر پیدل چلنے والوں کے لیے خطرہ تھے۔ اس علاقے میں تعینات فوجیوں نے گولہ باری کرکے انہیں روکنے کی کوشش کی۔ ملزمان میں سے ایک زخمی ہوا ہے۔
فوجیوں نے زخمی فلسطینی کو طبی امداد فراہم کی، لیکن اسے بچانے میں ناکام رہے۔ ایک اور ملزم کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ اسرائیل اور فلسطین کے درمیان کئی دہائیوں سے تعلقات کشیدہ ہیں۔ فلسطینی مشرقی یروشلم اورغزہ کی پٹی سمیت مغربی کنارے کے علاقوں پر اپنی آزاد ریاست کے لیے سفارتی شناخت چاہتے ہیں جس پر جزوی طور پر اسرائیل کا قبضہ ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS