کشی نگر میں نابالغ لڑکیوں کو تھانے لانے پر دوپولیس اہلکار معطل

0

کشی نگر: (یواین آئی) اترپردیش کے ضلع کشی نگر میں دو نابالغ لڑکیوں کو پوچھ گچھ کےنام پر زبردستی گھر سے اٹھا کر تھانے لے جانے کے معاملے میں دیوریا کے رام پور کارخانہ تھانے میں تعینات ایک پولیس سب انسپکٹر اور ہیڈ کانسٹیبل کو معطل کردیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق 27مئی کو کھڈا تھانہ علاقے کے ایک گاوں سے دو نابالغ لڑکیوں کو بغیر کسی درج کرائے ضلع دیوریا کی رام پور کار خانہ تھانے کے داروغہ اکھلیش کمار پولیس اہلکار کے ساتھ زبردستی اٹھا کر لے گئے تھے۔ اہل خانہ کا الزام ہے کہ سات کھنٹے تک پولیس نے دونوں کو تھانے میں رکھا اور مارپیٹ بھی کی۔ اس معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے مانو سیوا سنستھان کے ڈائرکٹر راجیش منی نے اس معاملے کو قومی و ریاستی اطفال کمیشن سمیت اعلی افسران تک پہنچایا۔ جس کےبعد دیوریا پولیس نے غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے جانچ کی بات کہی تھی۔

اس حادثے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے دیوریا کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس راجیش سونکر نے رام پور کارخانہ تھانے میں تعینات داروغہ اکھلیش کمار و ہیڈکانسٹیبل سنپت ورما کو معطل کردیا معاملے کی جانچ ابھی جاری ہے

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS