بدمعاشوں کی فائرنگ میں گولی لگنے سے دو افراد زخمی

0
image:/english.jagran.com

پرتاپ گڑھ,30 مئی (یواین آئی) اترپردیش میں پرتاپ گڑھ ضلع کے تھانہ کوتوالی سٹی (ضلع ہیڈکواٹر) علاقے میں شہر کے نیا مال گودام روڈ ریلوے کراسنگ کے نزدیک گزشتہ ہفتہ و اتوار کی شب بدمعاشوں کی فائرنگ میں گولی لگنے سے دو افراد شدید زخمی ہو گئے ۔
پولیس سپرنٹنڈنٹ آکاش تومر نے آج بتایا کہ رجّن سونی 44 ساکن کھم پور بزرگ تھانہ سنگرام پور ضلع امیٹھی اپنے ساتھی اجئے کمار ورما 28 ساکن گہرولی تھانہ کوہنڈور پرتاپگڑھ کے ساتھ کسی کام سے کنہ پور بھنگوا تھانہ کوتوالی سٹی گئے تھے ۔وہاں سے لوٹتے وقت شب تقریبا دس بجے نیا مال گودام ریلوئے کراسنگ کے نزدیک بائک سوار بدمعاشوں نے دونوں کو گولی مار دی ۔اطلاع پر پولیس دونوں کو علاج کے لیئے ضلع اسپتال میں داخل کرایا ۔جہاں ڈاکٹروں نے دونوں کی نازک حالت دیکھتے ہوئے ایس آر این پریاگ راج ریفر کر دیا ۔ وہیں پولیس وقوعہ کے سبب تحقیقات و بدمعاشوں کی نشان دہی کر گرفتاری کے لیئے کوشاں ہے ،و دیگر قانونی کارروائ کی جارہی ہے ۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS