چار کم سن لڑکیوں کو آرکسٹرا میں قید کر کے  غلط کام کرانے کے الزام میں دو مرد ایک خاتون گرفتار۔

0
news18

بتیا(کوثر علی ) مقامی چائلڈ ویلفیئر کمیٹی اور مشن مکتی فاؤنڈیشن (دہلی) اور بٹیا پولیس ٹیم نے مشترکہ طور پر  فوری کارروائی کرتے ہوئے نوتن تھانہ علاقے کی چار نابالغ لڑکیوں کو آرکسٹرا میں کام کرنے کے لئے اور ایک لڑکے کو چائلڈ لیبر کے لئے فروخت کرنے کے سلسلے میں دو مرد ایک خاتون کو گرفتار گیا ہے۔
مصدقہ ذرائع سے نامہ نگار کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق چار کم سن لڑکیوں کو آرکسٹرا میں قید کر کے  انہیں  غلط کام کرانے  ان کے  اوپر پر ظلم کیا  جاتا تھا۔چائلڈ رائٹس پروٹیکشن کمیشن، دہلی کی اطلاع ملنے پر ضلع پولس کیپٹن اوپیندر ناتھ ورما کو کارروائی کرنے کے لیے کہا گیا، جس کی روشنی میں بتیا پولس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے چاروں نابالغ لڑکیوں کو بازیاب کرالیا۔ چائلڈ لیبر کروانے کے مقصد سے فروخت کرنے   کے لایا گیا  بچے  کو بھی پولس ٹیم کی انتھک محنت سے بچا لیا گیا۔پولس کی فوری کارروائی نے  اتنی بڑی واردات سے بچا لیا، مجرموں کو پکڑ کر جیل کی ہوا کھلا دی، پولس انتظامیہ کو بڑی کامیابی ملی ہے، جسے انتہائی قابل ستائش کام کہا جا رہا ہے، جنرل پولس کے اس اقدام سے عوام خوش ہیں۔

DISCLAIMER: Views expressed in the above published articles/Views/Opinion/Story/News/Contents are the author's own, and not necessarily reflect the views of Roznama Rashtriya Sahara, its team and Editors. The Roznama Rashtriya Sahara team and Editors cannot be held responsible for errors or any consequences arising from the use of
information contained.

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS