امریکہ کے شہر میامی میں فائرنگ،دو کی موت،20 سے زائد زخمی

0
image:eminetra.com

واشنگٹن: (اسپوتنک) امریکہ کے شہر میامی میں فائرنگ کے واقعہ میں دو افراد کی موت اور 20 سے زائد زخمی ہوگئے۔


میامی ڈیڈ محکمہ پولیس کے ڈائریکٹر الفریڈو ’فریڈی‘رمیریز نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔
رمیرز نے ٹویٹ کیا ’’بندوق سے انجام دیے گئےاس بزدلانہ تشدد میں دو افراد کی موت ہو گئی اور 20 سے زیادہ افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ قاتلوں نے ہجوم پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔ ہم انصاف کا مطالبہ کریں گے۔ سوگوار کنبوں کے تیئں میری تعزیت‘‘۔
این بی سی میامی نشریاتی ادارے کے مطابق اتوا ر کی صبح ایل مولا بینکٹ ہال کے باہر فائرنگ کی گئی ۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS