رائے سین: (یو این آئی) مدھیہ پردیش کے ضلع رائے سین کے باری تھانہ علاقہ کے گاؤں ملجھیر میں برنا نہر میں نہاتے وقت دو بچے ڈوب گئے، جس کی وجہ سے دونوں کی موت ہو گئی۔ پولیس ذرائع کے مطابق آٹھ سالہ ترون چوہان اپنی خالہ کی بیٹی چھ سالہ منت ساکن شیوتلا کے ساتھ کل نہر پر نہانے گئے تھے۔ اس دوران دونوں گہرے نہر میں ڈوب گئے۔ اہل خانہ کو واقعہ کا علم ہوا تو وہ نہر پر پہنچے اور بچوں کی تلاش شروع کردی۔ کچھ دیر بچوں کی لاشیں نہر سے مل گئیں۔ تاہم اہل خانہ اسے باری اسپتال لے گئے، جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا ۔
advertisement
Take your live gaming experience to the next level and play online roulette at PureWin where, thanks to its secure payment methods, Pure Win players are assured that they can play roulette online for real money with ease.