ٹوئٹر نے 45ہزار سے زائد ہندوستانیوں کے اکاؤنٹس پر پابندیاں عائدکردیں

0

نئی دہلی، (ایجنسیاں) : مائیکرو بلاگنگ پلیٹ فارم ٹوئٹرکی جانب سے ایک ماہ کے اندر 45 ہزار سے زائد اکاو¿نٹس پر پابندی لگانے کی بات سامنے آئی ہے۔ جمعہ کو اپنی کمپلائنس رپورٹ شیئر کرتے ہوئے کمپنی نے کہا ہے کہ جولائی میں 45,191 ہندوستانی صارفین کے ٹوئٹر اکاو¿نٹس پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ ان اکاونٹس پر مختلف وجوہات کی بنا پر پابندی عائد کی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق ٹوئٹر نے بچوں کے جنسی استحصال کو فروغ دینے اور فحش یا قابل اعتراض مواد شیئر کرنے والے 42,825 اکاو¿نٹس پر پابندی لگا دی ہے۔ ان کے علاوہ 2366 اکاؤنٹس پراس لئے پابندی عائد کی گئی، کیونکہ وہ دہشت گردی کو فروغ دے رہے تھے۔ ٹوئٹر اور دیگر بڑے سوشل میڈیا پلیٹ فارم نئے آئی ٹی رولز، 2021 کے مطابق اپنی ماہانہ تعمیل کی رپورٹس کا اشتراک کرتے ہیں۔ٹوئٹر نے کہا کہ 26 جون سے 25 جولائی کے درمیان ایک ماہ میں اسے ملک بھر میں صارفین کی جانب سے 874 شکایات موصول ہوئیں۔ حالانکہ ان میں سے صرف 70 شکایات پر کارروائی کی ضرورت محسوس ہوئی۔ سوشل میڈیا کمپنی نے ملک میں اپنا گریوانس سیل قائم کیا ہے، جس کا کام صارفین کی جانب سے آنے والی شکایات کا ازالہ کرنا اور اپنی رپورٹ حکومت کو پیش کرنا ہے۔
جون میں بھی پلیٹ فارم نے 43,140 ہندوستانی اکاو¿نٹس پر پابندی لگا دی تھی۔ کمپنی نے لکھاتھاکہ ’ہم پلیٹ فارم پر اپنے خیالات کا اشتراک کرنے کےلئے ہر کسی کا خیرمقدم کرتے ہیں، لیکن دھمکی دینے والے، ہراساں کرنے یا توہین آمیز رویے کی حمایت نہیں کرتے ہیں‘۔ یعنی پلیٹ فارم کے کمیونٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی کرنے والے صارفین کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔اگر آپ ٹوئٹر پر متعصب مواد پوسٹ کرنے یا شیئر کرنے یا فحش تصاویر و ویڈیوز شیئر کرنے جیسی غلطیاں کرتے ہیں تو آپ کے اکاؤنٹس پر بھی پابندی لگ سکتی ہے۔ اگر آپ صحت مندانہ انداز میں اپنے خیالات کا اظہار کرنے کے بجائے دوسروں کو ہراساں کرنے کےلئے پلیٹ فارم کا استعمال کر رہے ہیں، تو ایسا کرنا آپ کو بھاری پڑے گا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS