ممبئی :ٹی وی جرنلسٹ ارنب گوسوامی کے ’ریپبلک ٹی ‘کے رپورٹر پردیپ بھنڈاری کو ہفتہ کو ممبئی کے کھار تھانے میں
حراست میں لے لیا گیا۔ چینل نے اس پر الزام لگایا کہ بھنڈاری کی پیشگی ضمانت ہونے کے بعد بھی انہیں غیر قانونی طریقہ
سےحراست میں رکھا گیا ہے۔ چینل کی رپورٹر اسی معاملے پر کوریج کے لئے اسی پولیس اسٹیشن پر تھی۔ جہاں بھنڈاری کو رکھا گیا
تھا ۔ وہ وہاں سے رپورٹنگ کرکرہی تھی اور ادھر لائو شو کے دوران ارنب گوسوامی اس معاملے کو گرما رہے تھے ۔ اپنے چینل کے
رپورٹر کے ساتھ پولیس برتائو پر اتنا آگ بگولہ ہو اٹھے کہ شو کے دوران انہوں نے پولیس کے لئے اپنی رپورٹر کو کھلا فرمان جاری
کردیا۔ کہا ’ان سے کہو کہ ارنب گوسوامی پانچ منٹ دے رہا ہے ۔ پردیپ بھنڈاری کو پانچ منٹ کےاندر رہا کرو‘
ارنب نیوز روم سے چلانے لگے تھے، ’میں پردیپ بھنڈاری کو دیکھنا چاہتا ہو کہ وہاں کہا ہے ؟ میں جاننا چاہتا ہوں، آپ باتیں ہمیں۔ من مانی کرو،گرفتار کرو ہمیں۔ نہیں چھوڑیں گے ان کو۔ کس دفعہ کے تحت اسے اندر رکھا ہے ۔ کیمرہ لے جائو۔ کیسے من مانی ہوا؟ پورا دیش لائو دیکھ رہا ہے ۔ انہیں رہا کرو۔ ابھی رہا کریں۔
حراست میں لیا گیا ریپبلک ٹی رپورٹر، تو شو میں ارنب گوسوامی نے دے دیا فرمان بولو 5منٹ دے رہا ہو …رہا کرو
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS