قاہرہ :(اسپوتنک) ترک صدر رجب طیب اردگان امریکی صدر جو بائیڈن سے ملاقات کرکے دونوں ممالک کے تعلقات میں پیدا ہونے والی کیشدگی پرتبادلہ خیال کریں گے۔ صدر طیب اردگان اور جو بائیڈن کے درمیان یہ ملاقات شمالی اٹلانٹک ٹریٹی آرگنائزیشن (ناٹو) کے سربراہی اجلاس کے موقع پر 14 جون کو ہوگی۔
طیب اردگان نے ترک صحافیوں کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا’’میں سوال کروں گا کہ ہمارے تعلقات کیوں اتنے کشیدہ ہوگئے ہیں؟‘‘
انہوں نے کہا کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورمیں بھی ترکی اورامریکہ کے تعلقات اتنے تناؤ کا شکار نہیں ہوئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ یہ تناؤ امریکہ کے سابقہ ڈیموکریٹک صدور کے دور حکومت میں بھی نہیں پیدا ہوئے تھے۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS