ترکی نے جنگی جہازوں کے گزرنے پر پابندی عائد کی

0
https://asia.nikkei.com/

انقرہ (یو این آئی؍ اسپوتنک) : ترکی کے وزیر خارجہ میولوت کاووش اوغلو نے تمام ساحلی اور غیر ساحلی ممالک کو خبردار کیا ہے کہ وہ کسی بھی جنگی جہاز کو اس کی آبنائے سے گزرنے کی اجازت نہیں دیں گے ۔انادولو ایجنسی نے وزیر خارجہ کاووش اوغلو کے حوالے سے بتایا کہ ’ہم نے تمام ساحلی اور غیر ساحلی ممالک کو جنگی جہازوں کو آبنائے سے نہ گزرنے دینے کی وارننگ دی ہے ۔ابھی تک آبنائے سے گزرنے کی کوئی اپیل نہیں کی گئی ہے ۔ ‘قابل ذکر ہے کہ مونٹریکس معاہدہ 1936 میں اپنایا گیا تھا۔ یہ تجارتی بحری جہازوں کو امن اور جنگ دونوں میں آبنائے سے گزرنے کی آزادی کو یقینی بناتا ہے ، لیکن قوانین ملک کے لحاظ سے مختلف ہو سکتے ہیں۔ معاہدے کے تحت بحیرہ اسود میں غیر بلیک سی ریاستوں کے جنگی جہازوں کے قیام کی مدت 3 ہفتوں تک محدود ہے ۔ ہنگامی حالات میں ترکی کے پاس باسپورس اور دارڈینیلس کے راستے فوجی جہازوں کے گزرنے پر پابندیاں عائد کرنے کا اختیار ہے ۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS