ٹرمپ، میکرون کا یونان اور ترکی کے درمیان تنازعہ حل کرنے پر تبادلہ خیال

    0

    واشنگٹن : امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ اور فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کے مابین فون پر بات چیت ہوئی جس میں دونوں رہنماؤں نے یونان اور ترکی کے مابین بڑھتی ہوئی کشیدگی کو بات چیت  کے ذریعے حل کرنے پر رضامندی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ تنازعہ حل کرنے کا یہی  صحیح راستہ ہے۔
    وائٹ ہاؤس نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا  ’’دونوں رہنماؤں نے نیٹو اتحادی یونان اور ترکی کے مابین بڑھتے ہوئے تناؤ پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔  صدر ٹرمپ اور  میکرون نے اس بات پر اتفاق  ظاہر کیا ہے  کہ ترکی اور یونان کو بات چیت کرنی چاہئے،صرف یہی طریقہ ہے جس سے اختلافات دور کئے جا سکتے ہیں۔
    قبل ازیں امریکی وزیر خارجہ مائک پومپیو نے ویانا میں یونانی  وزیر خارجہ نیکوس ڈینڈیاس سے ملاقات کرکے تناؤ کو کم کرنے کے لئے سفارتی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا۔
     دونوں ممالک کے درمیان اگست میں ایک مرتبہ پھراس وقت کشیدگی بڑھ گئی جب یونان اور مصرنےایک خصوصی اقتصادی زون(ای ای زیڈ)معاہدے پر دستخط  کئے تھے۔  ترکی نے کہا تھا کہ یونان اورمصرکوئی سمندری حدود  کا اشتراک نہیں کرتے ہیں اوراس معاہدے کا کوئی جواز نہیں ہے۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS