ٹرمپ نے سی بی ایس نیوز سے انٹرویواچانک ختم کیا: رپورٹس

    0

    واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سی بی ایس نیوز چینل  کے ساتھ اپنے انٹرویو کو اچانک ختم کردیا۔
     ٹرمپ نے منگل کے روز نیوز چینل کے’60 منٹ‘پروگرام کے لئے انٹرویو تقریبا 45 منٹ میں ختم کردیا۔ سی این این نیوز نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ سی بی ایس نیوز چینل کی اینکر لیسلی اسٹیہل کا خیال ہے کہ ان کے پاس کافی مواد موجود تھے۔ منگل کے روز وائٹ ہاؤس میں اس شو کی شوٹنگ ہوئی تھی اور یہ اتوار کو نشر کیا جائے گا۔
    سی این این کے مطابق ٹرمپ کو نائب صدر مائک پینس ان کے حریف اور سابق نائب صدر جو بائیڈن،اورکیلیفورنیا سین کے ساتھ ہی  پروگرام  شوٹ کرنا تھا، لیکن وہ دوبارہ نہیں لوٹے۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS