لوساکا : (یو این آئی/اسپوتنک) زامبیا کے صدر ایڈگر لنگو نے 12 اگست کے انتخابات سے قبل تشدد کو روکنے کے لیے فوج کی تعیناتی کی اجازت دی ہے۔
مسٹر لنگو نے اپنی فیس بک پوسٹ پر لکھا ، “پچھلے دو دنوں میں جس طرح سے تشدد کے واقعات سامنے آئے ہیں اس کو دیکھتے ہوئے،زامبیا کی فورسز کو پولیس کی مدد کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔ اگرچہ امن و امان کو برقرار رکھنا پولیس کا فرض ہے،اس کے لیے بعض اوقات دیگر سیکورٹی یونٹس کی مدد درکار ہوتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ دارالحکومت لوساکا میں کچھ فورسز پہلے ہی تعینات کی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا ، “ہم نہیں چاہتے کہ کنیااما میں جو ہوا اس کی تکرارہو۔ ہم مزید خون نہیں بہا سکتے۔ میں توقع کرتا ہوں کہ تمام سیاستدان زیادہ سے زیادہ تحمل سے کام لیں۔جبکہ قانون کو اپنا راستہ اختیار کرنے کی مکمل اجازت دے۔
انہوں نے کنیااما میں تشدد کے دوران اپنی پارٹی کے دو ارکان کی ہلاکت پر تعزیت کی۔
لنگو،جو 2015 میں صدر بنے،دوسری مدت کے لیے دوبارہ انتخاب کے خواہاں ہیں۔
زامبیا میں تشدد روکنے کے لیے فوج تعینات
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS