لوک سبھا میں پٹیالہ- ہری دوار اور چمولی گھاٹ سڑک کا مسئلہ اٹھایا گیا

0
The Economic Times

نئی دہلی: (یو این آئی) لوک سبھا میں اراکین نے پیر کے روز پنجاب کے پٹیالہ سے ہری دوار اور اتراکھنڈ کےچمولی سے گھاٹ تک سڑک پر پیش آنے والے حادثات کا مسئلہ ایوان میں اٹھایا اور ان سڑکوں کوکشادہ کرنے کا مطالبہ کیا۔
بھارتیہ جنتا پارٹی کے نائب سنگھ نے کہا کہ پٹیالہ سے ہری دوار تک سڑک بہت تنگ ہے۔ اس روٹ پر بہت زیادہ ٹریفک ہے۔ اس روٹ پر لکڑی منڈی ، تین شوگر ملیں اور کئی اناج منڈیاں بھی پڑتی ہیں۔ کثیر تعداد میں عقیدت مند اس روٹ سے ہری دوارجاتے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب ، ہماچل پردیش ، ہریانہ اور اتراکھنڈ کی طرف جانے والا یہ روٹ چوبیس گھنٹے مصروف رہتا ہے ، اس لیے حکومت اسے محفوظ بنانے کے لیے اقدامات کرتے ہوئے اسے چار لین بنائے تاکہ اس پر ہونے والے حادثات کو کم کیا جاسکے۔
بی جے پی کے ہی تیرتھ سنگھ راوت نے اتراکھنڈ کے چمولی سے گھاٹ جانے والی سڑک کا مسئلہ اٹھایا اور کہا کہ اس پر روزانہ حادثات ہوتے رہتے ہیں ، اس لیے اس سڑک کوکشادہ کیا جانا چاہیے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS