ترنمول کانگریس کی پھر کانگریس پر سخت تنقید

0
interviewtimes.net

کانگریس ’ڈیپ فریزر‘ میں چلی گئی: ’جاگو بنگلہ‘
کولکاتہ، (یواین آئی) : ترنمول کانگریس اور کانگریس کے درمیان جاری لفظی جنگ کے درمیان مغربی بنگال میں حکمراں جماعت نے آج ایک بار پھر ملک کی سب سے قدیم سیاسی جماعت کانگریس پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ’ڈیپ فریزر‘ میں چلی گئی ہے اور اپوزیشن قوتیں اب اس کی تلاش میں ہیں۔ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی ہی اس خلا کو پر کرسکتی ہیں۔ ترنمول کانگریس جو کانگریس کے ناراض کانگریسی لیڈروں کو اپنی پارٹی میں شامل کررہی ہے، نے آج اپنے اخبار ’جاگو بنگلہ‘ میںکانگریس پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترنمول کانگریس بی جے پی سے لڑنے کے لئے پرعزم ہے۔کانگریس کے خلاف پرشانت کشور کے تازہ ترین ٹویٹ کا حوالہ دیتے ہوئے مضمون میں کہا گیا ہے کہ یہ صرف انتخابی حکمت عملی ساز نہیں ہیں بلکہ خود کانگریس کے لیڈر بھی ہیں جو پارٹی قیادت پر تنقید کر رہے ہیں۔ ترنمول کانگریس ایک طویل عرصہ سے یہ کہہ رہی ہے کہ کانگریس ایک خرچ شدہ طاقت ہے۔ ان کے پاس بی جے پی سے لڑنے کا جوش نہیں ہے ۔ پارٹی آپس کی لڑائی میں اس قدر پھنس چکی ہے کہ اس کے پاس اپوزیشن بنانے کے لیے وقت یا توانائی نہیں ہے۔ یو پی اے کا کوئی وجود نہیں ہے۔مضمون میں کہا گیا ہے کہ ’کانگریس ان دنوں ڈیپ فریزرمیں ہے۔ ملک کو فی الحال ایک متبادل محاذ کی ضرورت ہے اور اپوزیشن جماعتوں نے یہ ذمہ داری ممتا بنرجی کو دی ہے۔ وہ خلا کو پر کرنے کے لیے ان کی طرف دیکھ رہے ہیں۔ وہ اس وقت ملک میں سب سے زیادہ مقبول اپوزیشن چہرہ ہیں۔‘
کشور نے جمعرات کو ٹویٹر پر کہا کہ کانگریس کی قیادت کا کوئی خدائی حق نہیں ہے۔ گزشتہ 10 سالوں میں 90 فیصد سے زیادہ انتخابات ہار چکی ہے۔کانگریس کے سینئر لیڈر کھلے عام راہل گاندھی پر تنقید کررہے ہیں۔ممتا بنرجی نے ممبئی کے اپنے حالیہ دورہ کے دوران کہا تھا کہ ’یو پی اے کا کوئی وجود نہیں ہ

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS