پی ڈی پی کا بی جے پی سے ہاتھ ملانامہنگا پڑا

0

گورنر راج میں تعلیم یافتہ نوجوانوں کو نوکریاں دینے کے بجائے نوکریاں چھینی جارہی ہیں:آزاد
جموں، (یو این آئی) : کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق وزیر اعلیٰ نے کہا کہ مجھے لگ رہا ہے کہ موجودہ گورنر راج میں تعلیم یافتہ نوجوانوں کو نوکریاں دینے کے بجائے ان سے نوکریاں چھینی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جس دن پی ڈی پی اور بی جے پی کی سرکار بنی اسی دن سے لوگوں کا رابط ٹوٹ گیا۔ ان خیالات کا اظہارموصوف نے راجوری میں عوامی جلسہ سے خطاب کے دوران کیا۔ انہوں نے پی ڈی پی کی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ ’2014 کے انتخابات میں لوگوں نے پی ڈی پی پر اعتماد دکھا کر انہیں ووٹ دیا لیکن بعد میں اس پارٹی کی لیڈر شپ نے بی جے پی کے ساتھ ہاتھ ملایا۔‘ آزاد کے مطابق خطہ چناب اور وادی کشمیر کے لوگوں نے پی ڈی پی کو منڈیٹ دیا تھا لیکن وہ بعد میں بی جے پی میں مدغم ہوئی جس کا خمیازہ لوگوں کو آج بھگتنا پڑرہا ہے۔ غلام نبی آزاد نے مزید بتایا کہ ’جس طرح سے ملازمین کی برطرفی ہو رہی وہ کھبی نہیں دیکھی۔‘انہوں نے کہا کہ اگر عوامی سرکار ہوتی تووہ اس طرح کے فیصلے کبھی بھی نہیں لیتی کیونکہ یہ عوام کش فیصلے ہیں۔
آزاد کا مزید کہنا تھا کہ عارضی نوکریوں پر تعینات ملازمین کو باہر کا راستہ دکھایا جارہا ہے جب کہ ہر ہفتہ مستقل ملازمین کو نکالنے کی لسٹیں نکالی جارہی ہیں جو سمجھ سے باہر ہے۔انہوں نے کہاکہ کبھی کبھی مجھے لگتا ہے کہ موجودہ گورنر راج نوکریاں دینے کیلئے نہیں بلکہ نوکریاں چھیننے کا کام کر رہا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS