ٹرین تاخیر، چھوٹ گئی فلائٹ ،مسافروںکو معاوضہ؟

0
Image: News18

نئی د ہلی:(ایجنسی ) سپریم کورٹ نے یونین آف انڈیا کی جانب سے دائر درخواست پر نوٹس جاری کیا ہے جس میں بھارتی ریلوے سے کہا گیا ہے کہ وہ ’’سروس میں غفلت اور کمی‘‘ پر000 40روپے ادا کرے۔حالاں کہ معاوضے کے حکم کو چیلنج کیا گیا ہے۔ یہ رقم ان افراد کو ادا کی جائے گی جو اپنی منزل پر پہنچنے میں 6 گھنٹے تاخیرہوئے۔ اس وجہ سے ان کی پرواز چھوٹ گئی۔ وزارت ریلوے نے قومی صارفین کے تنازعات کے ازالے کے کمیشن کے اس فیصلے کو چیلنج کیا ہے جو ڈسٹرکٹ فورم کے ذریعہ دیئے گئے معاوضے کو برقرار رکھتا ہے۔ یہ فیصلہ اس بنیاد پر لیا گیا کہ ریلوے تاخیر کا اندازہ لگا سکتا تھا اور مسافروں کو اس کے بارے میں آگاہ کر سکتا تھا ۔ فورم کے دائرہ اختیار کے مسئلے اور ہندوستانی ریلوے کی ذمہ داری کی نوعیت/حد پر غور کرنے پر اتفاق کیاگیا ہے۔ بنچ نے اس نوٹس کو اس شرط پر جاری کیا ہے کہ وزارت ریلوے کے ذریعے یونین آف انڈیا 25 ہزار کی رقم عدالت کی رجسٹری میں 4 ہفتوں کی مدت میں جمع کرائے گی۔ تاہم عدالت نے یہ واضح کر دیا ہے کہ وہ 21 اکتوبر 2020 کے قومی صارفین کے تنازعات کمیشن کے حکم پر کوئی روک نہیں لگا رہی ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS