ہاکی :ہندوستان نے شاندار کارگردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جاپان کو 5-3سے شکست دی

0
thehindu.com

ٹوکیو (ایجنسیاں؍یو این آئی) : ہندوستانی مرد ہاکی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے آخری پول اے لیگ میچ میں میزبان جاپان کو پانچ۔تین سے شکست دے کر پول اے میں آسٹریلیا کے بعد دوسرا مقام حاصل کیا۔ اس دوران پنجاب سرکار نے ہاکی ٹیم کے طلائی جیتنے پر ریاست کے ہر ایک کھلاڑی کو 2.25 کروڑ روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔ پنجاب کے کھیل منتری گرمیت سنگھ سوڑھی نے جمعہ کے روز اس کی جانکاری دی ہے۔ ہندوستانی ٹیم پہلے ہی کوارٹر فائنل میں جگہ بنا چکی تھی اور اپنی پول مہم کو جیت کے ساتھ ختم کیا۔ ہندوستان نے اپنے پانچ میں سے چار میچ جیتے اور وہ آسٹریلیا (13 پوائنٹس) کے بعد 12 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا۔ میزبان جاپان سخت جدوجہد کے باوجود صرف ایک پوائنٹ کے ساتھ پول میں موجود چھ ٹیموں میں چھٹے اور آخری نمبر پر رہا۔پول اے سے آسٹریلیا اور ہندوستان کے علاوہ ارجنٹینا اور اسپین نے کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا۔ ارجنٹینا کے سات اور اسپین کے پانچ پوائنٹس تھے ۔ کوارٹر فائنل میں ہندوستان کا مقابلہ پول بی کی تیسری رینکنگ والی ٹیم سے ہوگا۔ٹوکیو اولمپکس میں ہندوستانی مردوں کی ہاکی ٹیم کی یہ مسلسل تیسری جیت تھی ، جبکہ جاپان کو چوتھی بار شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ہندوستانی ٹیم پہلے ہی کوارٹر فائنل میں اپنی جگہ بنا چکی ہے ۔ واضح رہے کہ 1980 کے اولمپکس کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب ٹیم انڈیا گروپ مرحلے میں دوسرے نمبر پر رہی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS