تاریخ میںآج کا دن
ہندوستان اور عالمی تاریخ کے اہم اور مختصر واقعات۔
1667۔ایسٹ انڈیا کمپنی کو مدراس کا پہلا ‘میونسپل چارٹر’تیار کرنے کے لئے اختیار دیا گیا۔
1780۔جنرل گوڈارڈ نے ممبئی کے باسن قلعہ پر قبضہ کیا۔
1790۔ لارڈز کارنوالس نے مرشدآباد کے نواب سے فوج داری انصاف سے متعلق انتظامیہ کا اختیار چھینا اور صدر نظامت’عدالت کو کلکتہ منتقل کردیا۔
1796۔ باجی راؤ دوم کو مراٹھا سلطنت کا پیشوا بنایا گیا۔ وہ مراٹھا سلطنت کے آخری پیشوا تھے ۔
1828۔ اینڈریو جیکسن امریکہ کے ساتویں صدر منتخب ہوئے ۔
1829۔ وائسرائے لارڈ ولیم بینٹک نے ہندوستان میں ستی کے رواج پر پابندی لگائی۔
1845۔پہلی انگریز سکھ جنگ کا آغاز ہوا۔
1858۔بنکم چندرچٹوپادھیائے اور یدوناتھ بوس مشترکہ طور پر کلکتہ یونیورسٹی سے آرٹ میں گریجویش ڈگری حاصل کرنے والے پہلے ہندستانی بنے ۔
1882۔ عظیم مصور نند لال بوس کا جنم ہوا۔
1884۔ ہندوستان کے پہلے صدر جمہوریہ راجندر پرساد کا جنم ہوا۔
1889۔ انقلابی خودی رام بوس کی پیدائش ہوئی۔
1901۔اٹلی کے جیومارکونی نے جنوبی مغربی انگلینڈ سے پہلی بار ٹرانس اٹلانٹک ریڈیو سگنل کناڈا کے سینٹ جونس نیوناوون لینڈ بھیجا۔
1910۔ فرابسیسی ماہر طبیعات جارجز کلاؤڈ کے ذریعہ بنائے گئے دنیا کے پہلے نیون لیمپ کی پہلی بار پیرس کے موٹر شو میں نمائش کی گئی۔
1912۔ ترکی، بلغاریہ، سربیا، یونان اور مونٹی گارو نے جنگ بندی سمجھوتہ کیا۔
1920۔ ترکی اور رومانیہ نے امن سمجھوتہ کیا۔
1939۔ دوسری عالمی جنگ کے دوران برطانیہ کے ولنگٹن لڑاکو طیارہ نے جرمنی پر پہلا بم گرایا۔ (یو این آئی)