کولکاتہ:شہریت قانون کے خلاف غیر بی جے پی ریاستوں میں محاذ آرائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ مغربی بنگال کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس 27جنوری اسمبلی میں ریزو لیوشن پیش کرنے والی ہے۔ ریاستی وزیر برائے پارلیمانی امور پارتھو چٹرجی نے کہا کہ ہم نے 20جنوری کواسپیکر کے پاس ریزولیوشن پیش کیا ہے۔ اسمبلی میں 27جنوری کو پیش کیا جائے گا۔ گزشتہ برس ستمبر میں اسمبلی میں این آرسی کے خلاف ریزولیوشن پیش کیا گیاتھا۔ اس سے قبل کیرالہ اسمبلی میں شہریت ترمیمی ایکٹ کے خلاف ریزولیوشن پاس کراتے ہوئے مرکزی حکومت سے کہا تھا کہ غیر آئینی قانون کو واپس لیا جائے۔ اس بل کی کانگریس اوربایاں محاذ کے ممبران اسمبلی نے حمایت کی تھی۔ اس کے بعد پنجاب اسمبلی میں بھی شہریت ترمیمی ایکٹ کے خلاف ریزولیوشن پاس کیا تھا۔ پنجاب کے وزیر اعلیٰ امریندر سنگھ نے کہا کہ کیرالہ کی طرح پنجاب بھی سپریم کورٹ میں اس قانون کے خلاف عرضی دائر کرے گی۔
مغربی بنگال اسمبلی میں 27 جنوری کو شہریت قانون کے خلاف پیش ہوگا ریزولیشن
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS