کانگریس نے پنجاب یونٹ کو تحلیل کیا

0

نئی دہلی:کانگریس نے پنجاب ریاستی یونٹ تحلیل کردی ہے، لیکن سنیل جاکھڑ صدر کے عہدے پر برقرار رہیں گے۔ کانگریس کے جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال نے منگل کو یہاں جاری ایک ریلیز میں یہ اطلاع دی۔ انہوں نے بتایا کہ ریاستی کانگریس کے عہدیداران اور ایگزیکٹو کے ساتھ ضلعی کانگریس کمیٹیوں کو بھی فوری طور پر تحلیل کردی گئی ہے۔ پارٹی نے کہا کہ ریاستی صدر اپنے عہدے پر  برقرار رہیں گے۔ ریاست میں تنظیم اور حکومت کے مابین بہتر کوآرڈینیشن کے لئے پارٹی کی ریاستی انچارج آشا کماری کی سربراہی میں 11 رکنی رابطہ کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ہے۔ کمیٹی میں وزیر اعلی امریندر سنگھ، ریاستی صدر سنیل جاکھڑ اور کانگریس کے جنرل سکریٹری امبیکا سونی بھی شامل ہیں۔ کمیٹی کے دیگر ممبران میں ریاستی حکومت میں شامل وزراء چرنجیت سنگھ چھنی، سریندر شام اروڑا ، سکھجندر سنگھ سرکاریہ اور وجے اندر سنگھ شامل ہیں، جبکہ پارٹی تنظیم کی جانب سے اس میں ریاستی جنرل سکریٹری کیپٹن سندیپ سنگھ سندھو، ایم ایل اے کلجیت ناگرا اور گروکیریٹ کوٹلی شامل ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS