ٹی ایم سی امیدواروں کی فہرست جاری
50خواتین اور42مسلم چہروں کو دیا موقع291 ،امیدواروں کا اعلان
کولکاتا : مغربی بنگال اسمبلی انتخابات کے لئے امیدواروں کے نام کا اعلان کرتے ہوئے ، وزیر اعلی ممتا بنرجی نے اعلان کیا کہ وہ اپنی روایتی اسمبلی حلقے سے انتخاب نہیں لڑیں گی بلکہ نندی گرام سے انتخاب لڑیں گی اور بھوانی پور سے ریاستی وزیر برقیات شوبھن دیب چٹرجی انتخاب لڑیں گے۔ ممتا بنرجی نے آج ریاست کے 294اسمبلی حلقے میں سے 291اسمبلی حلقے کے لئے امیدواروں کے نام کا اعلان کیا ہے ۔اپنے انتخابی حلیف جماعت گورکھا جن مکتی مورچہ کے لئے 3 نشستیں چھوڑ دی ہیں ۔ممتا بنرجی نے کہا کہ میں اس مرتبہ نندی گرام سے انتخاب لڑوں گی۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ میری پارٹی ہمیشہ سے سب سے پہلے امیدواروں کے نام کا اعلان کرتی ہے ۔ممتا بنرجی نے اس مرتبہ 50خواتین کو ٹکٹ دیا ہے ۔79ایس سی اور 17ایس ٹی کو ٹکٹ دیا گیا ہے،جبکہ 42مسلم امیدواروں کو ٹکٹ دیا گیا ہے۔
ممتا بنرجی نے کہا کہ دارجلنگ، کالمپونگ اور کرسیانگ سے گورکھا جن مکتی مورچہ کے امیدوارکا اعلان کریں گی ۔ممتا بنرجی نے کہا کہ میں جو بولتی ہوں اس پر قائم رہتی ہوں ، میں نے نندی گرام سے انتخاب لڑنے کا اعلان کیا تھا اور وہیں سے انتخاب لڑوں گی ۔ممتا بنرجی نے کہاکہ ان کی پارٹی سے کوئی بھی 80سال کے اوپر کے عمر کے لوگوں کوٹکٹ نہیں دیا گیا ہے ۔ بہت سے دوستوں کو ٹکٹ نہیں دیا گیا ہے میں ان کی شکر گزار ہوں،جن اہم امیدواروں کو ٹکٹ دیا گیا ہے کہ ان میں سابق آئی پی ایس آفیسر ہمایوں کبیر ،کرکٹرمنوج تیواری ودیگر شامل ہیں ۔ممتا بنرجی نے کہا کہ وہ پارٹی کے سینئر لیڈروں کو ٹکٹ نہیں دے پارہی ہیں ، کیوں کہ پارٹی میں کئی نئے چہروں کو آگے لانا تھا۔ اس لئے سینئر لیڈروںکو ٹکٹ نہیںدیا جارہا ہے ۔اگرا ن کی پارٹی اقتدا ر میں آئے گی تو ودھان پریشد تشکیل دیں گی اور وہاں پارٹی کے سینئر لیڈروں کو امیدوار بنائیں گی۔ خیال رہے کہ دسمبر میں شوبھندو ادھیکاری کے بی جے پی میں شامل ہونے کی وجہ سے ممتا بنرجی نے نندی گرام سے انتخاب لڑنے کا اعلان کیا تھا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS