بہرائچ میں تین مشتبہ  کشمیری حراست میں

    0

    بہرائچ: نیپال سرحد سے متصل مشرقی اتر پردیش میں دیوی پاٹن ڈویژن کے ضلع بہرائچ میں پولیس نے تین مشتبہ کشمیری نوجوانوں کو حراست میں لیا ہے ۔ دیوی پاٹن زون کے ڈپٹی انسپیکٹر جنرل ڈاکٹر راکیش سنگھ نے بتایا کہ پولیس کی گشتی پارٹی نے علاقے میں گزشتہ دیر رات روڈ ویز کی ایک بس میں سوار تین کشمیری نوجوانوں سے پوچھ گچھ کی، اور ان کی مشکوک سرگرمیوں کی وجہ انہیں بس سے اتار کر پوچھ گچھ کے لیے تھانے لے آئی۔ مشتبہ نوجوان بہرائچ کے ڈگیہا چوک سے گونڈا کی جانب آ رہے تھے۔ ڈاکٹر سنگھ نے بتایا کہ تینوں جموں و کشمیرکے ضلع پونچھ کے رہنے والے بتائے گئے ہیں۔  پولیس نوجوانوں  سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔ انہوں بتایا کہ نوجوانوں نے اپنے نام لیاقت حسین، محمد اقبال اور لیاقت حسین بتایا ہے ۔ نوجوانوں نے پولیس کو بتایا کہ وہ مدرسے کے لئے چندہ اور امداد مانگنے آئے تھے ۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS