راگھو چڈھا سمیت آپ کے تین اراکین نے لیا راجیہ سبھا کا حلف

0

نئی دہلی: (یواین آئی)نائب صدر جمہوریہ اور راجیہ سبھا کے چیئرمین ایم وینکئیا نائیڈو نے پیر کو عام آدمی پارٹی کے تین اراکین کو ایوان کی رکنیت کا حلف دلایا۔راجیہ سبھا سکریٹریٹ کے مطابق  نائیڈو نے آپ پارٹی کے راگھو چڈھا ،سنجیو اروڑا اور ڈاکٹر اشوک کمار متل کو چیئرمین کے کمرے میں ایوان کی رکنیت کا حلف دلایا۔یہ تینوں رکن پنجاب سے راجیہ سبھا کے لئے نومنتخب ہوئے ہیں۔ مسٹر چڈھا دہلی اسمبلی کے رکن تھے۔بعد میں انہوں نے رکن اسمبلی عہدے سے استعفی دے دیا تھا۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS