امریکی ریاست آئیووا میں چرچ کے قریب فائرنگ، تین کی موت

0

واشنگٹن: (یو این آئی) امریکہ کے آئیووا صوبے کے ایمیس میں کارنرسٹون چرچ کے قریب فائرنگ میں تین افراد کی موت ہوگئی۔ ہلاک ہونے والوں میں دو خواتین اور حملہ آور بھی شامل ہے۔ مقامی میڈیا نے جمعہ کو یہ رپورٹ دی۔مقامی ڈیس موئنس رجسٹر اخبار نے اسٹوری کاؤنٹی کے شیرف نکولس لینی کے حوالے سے بتایا کہ ایسا لگتا ہے کہ مشتبہ حملہ آور بھی فائرنگ میں مارا گیا ہے۔اخباری رپورٹ کے مطابق فائرنگ کا واقعہ جمعرات کی شب چرچ کی پارکنگ میں پیش آیا۔
واضح رہے کہ پہلے ہی دن امریکی صدر جو بائیڈن نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے ارکان پارلیمنٹ سے نئے بندوق کے کنٹرول قوانین کو منظور کرنے کے لیے فوری کارروائی کرنے ککی اپیل کی تھی۔ انہوں نے کہا تھا کہ اس سے ملک میں بڑے پیمانے پر فائرنگ کے واقعات کے رجحان کو روکنے میں مدد ملے گی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS