راجوری میں عسکریت پسندوں کے حملے میں تین جوان شہید، کئی زخمی

0
راجوری میں عسکریت پسندوں کے حملے میں تین جوان شہید، کئی زخمی
راجوری میں عسکریت پسندوں کے حملے میں تین جوان شہید، کئی زخمی

جموں و کشمیر کے راجوری میں جمعرات کو عسکریت پسندوں کے حملے میں فوج کے تین جوان شہید ہوئے ہیں۔ عسکریت پسندوں نے فوج کی دو گاڑیوں پر حملہ کیا۔

رپورٹ کے مطابق راجوری کے تھانہ منڈی میں 20 دسمبر کی رات سے آپریشن کیا جا رہا ہے۔ 21 دسمبر کی سہ پہر تقریباً 3.45 بجے فوج کی دو گاڑیاں آپریشن کے مقام پر پہنچیں، جس پر عسکریت پسندوں نے فائرنگ شروع کر دی۔ جس کے بعد فوج کی جانب سے بھی جوابی کارروائی کی گئی۔ اس دوران فوج کے تین جوان شہید اور تین زخمی ہوگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ریسلر ساکشی ملک نے ریسلنگ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS