جھنجھنو میں آٹھ میڈیا اہلکاروں سمیت 13 نئے کورونا متاثرین ملے

0

جھنجھنو:راجستھان میں ضلع جھنجھنو میں آج آٹھ میڈیا اہلکاروں سمیت 13 نئے کورونا متاثرین پائے گئے۔محکمہ صحت سے موصول اطلاع کے مطابق جھنجھنو میں ایک اہم روزنامے کا ایک صحافی کچھ دنوں پہلے کورونا جانچ میں پازیٹو پایا گیا تھا۔جس کے بعد اس کے رابطے میں آنے والے لوگوں کی کورونا جانچ کرائی گئی۔جس میں اس روزنامے کے مدیر سمیت کئی صحافی اور وہاں تعینات دیگر کئی ملازمین کورونا پازیٹو پائے گئے ہین۔اس کے بعد ان سبھی کے رابطے میں آئے ان کے گھروالوں اور دیگر لوگوں کو بھی کورونا جانچ کرائی گئی ہے۔
سرکاری بی ڈی کے اسپتال جھنجھنو کے پی ایم او ڈاکٹر شبھ کرن کالیر نے بتایا کہ جھنجھنو ضلع میں ممبئی سے آئے جھنجھنو شہرکے وارڈ نمبر 33 کے 32سالہ ایک شخص اور 72 سال کے ایک بزرگ ،حیدرآباد سے آئے کھیتڑی علاقے کے دلیل پورا گاؤں کے رہنے والے 38 سال کے ایک شخص اور موئی گاؤں کے رہنے والے 29 سالہ لڑکی کورونا پازیٹو ملی ہے۔اس کے علاوہ ایک پہلے سے متاثر رابطے میں آئے ہیروا گاؤں کے رہنے والے 66 سالہ شخص کی بھی کورونا جانچ پازیٹو آئی ہے۔
نئے کورونا پازیٹو کیس  کے بعد ضلع جھنجھنو  میں کورونا پازیٹو کیسوں کی تعداد بڑھکر 564 ہوگئی ہے۔ان سبھی 13 کورونا پازیٹو لوگوں کو علاج کے لئے بی ڈی کے اسپتال کے کورونا وارڈ میں داخل کروا دیا گیا ہے۔ڈاکٹر کالیر نے بتایا کہ جھنجھنو میں پانچ کورونا پازیٹو ٹھیک ہوچکے ہیں۔ان سبھی کو چوڈیلا میں واقع قرنطینہ مرکز بھیج دیا گیا ہے۔اب جھنجھنو ضلع میں کورونا سے ٹھیک ہونے والوں کی تعداد بڑھکر 514 ہو گئی ہے۔
 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS